۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد

حوزہ/ کانفرنس سے مقررین کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کے علمائے کرام حکم قرآن اور تعلیمات نبوی کے مطابق عوام کی راہنمائی کریں اور وحدت کی فضا قائم کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے چیمبر الیکشن آفس جیل روڈ لاہور میں سیرت النبی (ص) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز اور نظامت کے فرائض ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے انجام دیئے جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے کانفرنس کی صدارت کی اور خصوصی خطاب کیا ۔

محترمہ نجبہ علوی نے کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا بعد ازاں محترمہ افشاں اور محترمہ حلیمہ نے شان رسالت مآب ص میں نذرانہ عقیدت پیش کیے  ذات گرامی جناب محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر سے منور اس محفل میں شہر لاہور کی نامور شخصیات نے شرکت کی اور خطاب کیا  سیرت النبی )ص) کانفرنس سے  معلمات میں محترمہ عصمت زہرا، محترمہ معصومہ محقق ، محترمہ فرحانہ فصاحت ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور محترمہ عظمی نقوی ، محترمہ نسیم زہرا ، فلحیہ نقوی اور زینب حسنین جبکہ پروفیشنلز میں سے ڈاکٹر معصومہ ، محترمہ فاطمہ قمر پریذیڈنٹ اردو تحریک ، محترمہ روزی رضوی جرنلسٹ ایجوکیشنل اور محترمہ ثنا پولیٹیشن نے خطاب کیا۔

تمام مقررین نے نے سیرت مبارکہ رسول دو عالم ص کو مشعل راہ قرار دیتے ہوے معاشرے میں امن ، اتحاد رواداری اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ، مقررین کا کہنا تھا کہ آج عالم اسلام ایک کٹھن دور میں داخل ہوچکا ہے صیہونی اور طاغوتی طاقتیں دیں اسلام کو زک پہنچانے کے لیے سرگرم عمل ہیں جبکہ مسلمان نہ صرف خواب غفلت میں گھرے ہوئے ہیں بلکہ بدترین تفرقے کا شکار ہیں تمام مسالک کے علمائے کرام حکم قرآن اور تعلیمات نبوی کے مطابق عوام کی راہنمائی کریں اور وحدت کی فضا قائم کریں۔

کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی جن میں انٹیلیجنس آفیسر محترمہ ثمینہ ، ائیرفورس سے منسلک محترمہ ہما ، سی ای او ڈور آ اوئیرنس محترمہ رباب، محترمہ راحیلہ بزنس وومن ، اور محترمہ بشری انیس پرنسپل لائزیم سکول شامل ہیں ۔اس عمدہ کانفرنس کے انعقاد کے انتظامات و مہمانان گرامی کی خاطر تواضع میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین لاہور کی کابینہ اراکین محترمہ نیر زہرا نقوی ،محترمہ عالیہ رضوی،  محترمہ عندلیب ،محترمہ رضوانہ اور محترمہ ساجدہ نے بہترین خدمات انجام دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .